ٹپسمتحدہ عرب امارات

اگر آپ اپنی کار کے ذریعے یو اے ای سے باہر سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹرپ ٹکٹ حاصل کرنا ہوگا، ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ روڈ ٹرپ پسند کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات سے زمینی راستے کے ذریعے کسی دوسرے ملک جانا چاہتے ہیں تو آپ اپنی دبئی کی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر ہی یہ سفر کر سکتے ہیں۔

لیکن آپ کو اس سے پہلے اپنی گاڑی کےلیے پاسپورٹ حاصل کرنا ہوگا، جسے "ٹرپ ٹکٹ” بھی کہتے ہیں۔

ٹرپ ٹکٹ یا کار پاسپورٹ ایک انٹرنیشنل کسٹمز ڈاکومںٹ ہے جو متعلقہ ملک میں آپ کی گاڑٰی کے عارضی داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جو اس سہولت کو اسمارٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کر رہا ہے۔

ٹرپ ٹکٹ کیا ہے؟

ٹرپ ٹکٹ یا کار پاسپورٹ ایک انٹرنیشنل کسٹمز ڈاکومںٹ ہے جو متعلقہ ملک میں آپ کی گاڑٰی کے عارضی داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

اسے کسٹمز ڈیکلیریشن ڈاکومنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ جو گارنٹی فراہم کرتا ہے کہ گاڑی یو این کسٹمز ایگریمنٹ 1954 اور 1956 کے تحت بین الاقوامی کارآمد گارنٹی کی حامل ہے۔

اور یہ ٹکٹ اس بات کی بھی گارنٹی فراہم کرتی ہے کہ اگر گاڑٰی کو واپس نہیں لایا جاتا تو گاڑی پر لاگو ہونے والی کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیکس ادا کیے جائیں گے۔

اور یہ دستاویز 1 سال کے لیے کار آمد ہوتی ہے اور پھر اگلے سال رینیو کروائی جا سکتی ہے۔ اس ٹکٹ کو حاصل کرنے کے بعد یو این کسٹمز ایگریمنٹ پر دستخط کرنے والے 60 مملک میں گاڑٰی کو عارضی طور لیجایا جا سکتا ہے۔

اس ٹکٹ کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات ضروری ہیں:

  • ڈرائیونگ لائسنس
  • گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ
  • اماراتی شناختی کارڈ
  • یو اے ای کے رہائشی ویزے کی کاپی

ٹکٹ حاصل کرنے کی فیس کتنی ہے؟

ٹرپ ٹکٹ کی فیس جس ملک میں آپ جانا چاہتے ہیں اس ملک کی کسٹمز فیس کے مطابق ہوگی۔

  • جیسا کہ جی سی سی ور اردن کے لیے ٹرپ ٹکٹ کی فیس 400 درہم ہے۔
  • شام اور عراق کے لیے 450 درہم۔
  • لبنان، مصر، لیبیا، مراکش، تیونس، الجیریا اور یمن کے لے فیس 600 درہم ہے۔
  • ایران ، پاکستان، بنگلہ دیش، اور جنوبی افریقہ کے لیے ٹرپ ٹکٹ کی فیس 1150 درہم ہے۔
  • یہ تمام فیسیں ویلیو ایڈڈ کے بغیر ہیں، جو کہ بعد میں شامل کیا جائے گا۔
  • آپ کو گارنٹی فیس بھی ادا کرنی ہوگی جو بعد میں آپ کو واپس کر دی جائے گی۔

ٹرپ ٹکٹ کے لیے درخواست دینےکا طریقہ کار درج ذیل ہے:

آپ ٹرپ ٹکٹ کے حصول کے لیے آپ  یواے ای میں اے ٹی سی کے درج ذیل میں سے کسی آفس پر درخواست دے سکتےہیں:

  • دبئی، الممزار، فون نمبر: 042961122
  • العین، ٹریفک کمپلیکس، وہیکل اینڈ ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمںٹ
  • ابوظہبی، یاس مرینا سرکٹ،
  • شارجہ لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ

ٹرپ ٹکٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ کار:

  • یو اے ای وزارت داخلہ کی ویب سائٹ gov.ae پر جائیں یا وزارت داخلہ کی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔
  • ٹرپ ٹکٹ سروس کا انتخاب کریں
  • اپنے ٹرپ کی اور گاڑٰی تفصیلات درج کریں،
  • سروس کی فیس اور گارنٹی فیس جمع کروائیں۔
  • فیس جمع کروانے کے بعد آٹو موبائل اینڈ ٹورنگ کلب کی جانب سے تصدیق کے لیے ایک نوٹفیکیشن موصول ہوگا، اس کی تصدیق کریں۔ جس کے بعد ٹرپ ٹکٹ پرنٹ کر کے آپ کو پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button