متحدہ عرب امارات

اب ای سکوٹرز چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری ہونگے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ہی دبئی میں ای سکوٹر یا کسی بھی قسم کی بائک چلائی جا سکتی ہیں۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) ای اسکوٹر یا کسی دوسری قسم کی بائک کے لیے لائسنس جاری کرے گی۔

دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سائیکلوں اور ای سکوٹرز کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک قرارداد جاری کی۔

ای سکوٹر سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بائیک چلانے والوں کے لیے کم از کم عمر کی حد بڑھائی گئی ہے:
قرار داد کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے رائیڈرز کے ساتھ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا بالغ شخص ہونا چاہیے۔ 16 سال سے کم عمر کے سواروں کو ای اسکوٹر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

شیخ حمدان کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "الیکٹرک سکوٹر چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہے۔”

رائیڈرز اور بائیکرز کو ہمیشہ سڑک کے دائیں جانب سواری کرنی چاہیے۔ اپنی لین کو تبدیل کرنے سے پہلے، انہیں ہاتھ کے اشارے دینے چاہئیں اور یقینی بنانا چاہیے کہ وہ محفوظ طریقے سے اپنی حرکت کر سکتے ہیں۔

موٹر سائیکل میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی اجازت نہیں :

رائیڈرز کو اپنی سائیکلیں سڑکوں پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ جاگنگ یا واکنگ ٹریک پر ای بائک اور سائیکل کی اجازت نہیں ہے۔

یہ قرارداد دبئی کی خود کو سائیکل دوست شہر میں تبدیل کرنے اور ٹرانسپورٹ کے ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور کمیونٹی کی صحت عامہ کو فروغ دے کر سڑکوں پر ٹریفک رش کو کم کرنے میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button