متحدہ عرب امارات

حکمران جماعت نے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا 27 مارچ کو ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ ، جلسہ گاہ کی تبدیلی کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو دے دی۔

تحریک عدم اعتماد سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے آفس میں میں تحریری طور پر جلسہ گاہ کی تبدیلی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے جتنےجلسے کئے قوانین کو مانا ہے۔ ڈی چوک جلسہ کرنے کی بجائے پریڈ ایونیو میں جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ امر بالمعروف جلسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ستائیس تاریخ کو پریڈ گراؤنڈ بھی تھوڑا پڑے گا، یہ حق اور باطل کی جنگ بنی ہوئی ہے، اگر مستقبل کی سمت کا تعین ہونا ہے تو ستائیس تاریخ کو ہونا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ستائیس کو عوام اٹھائیس کو اسمبلی میں اعتماد ملے گا

اس سے قبل پیر کو سپریم کورٹ نے بھی حکمران جماعت اور اپوزیشن کو ایسے مقامات پر جلسوں کی ہدایت دی تھی جس میں عوام کو تکلیف نہ ہو اور اہم تفاتر کے کام میں مداخلت نہ ہو۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button