متحدہ عرب امارات

دبئی میں 10 ملین درہم کے محظوظ لکی ڈرا جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقبول ہونے والے محظوظ ڈرا کے 56 ویں ہفتے کیلئے جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کر دیا گیا۔ اس خوش نصیب کے تمام پانچ لکی نمبرز بالکل مطابقت رکھتے تھے جس پر اسے گرینڈ پرائیز سے نوازا گیا۔

دوسرا انعام جو 1000000 درہم ہے، 36 ان خوش نصیبوں میں تقسیم ہوگا جو دوسری نمبر پر آئے۔ یہ ہفتے کے دن ہوا۔

اس کے علاوہ 1282 خوش نصیبوں میں سے ہر ایک نے 350 درہم کا انعام جیتا۔ ان افراد نے پانچ میں سے چار ہندسے مطابقت رکھنے والے ٹکٹ خریدے تھے۔

آج تک محظوظ نے 20 ارب پتیوں کو پیدا کیا ہے جبکہ جیتنے والے 139,206 خوش نصیبوں میں مجموعی طور پر 142,823,044 درہم کا انعام تقسیم کیا گیا۔

محظوظ کی اگلی لائیو قرعہ اندازی ہفتہ 25 دسمبر 2021 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔ جو لوگ اس ہفتہ قرعہ اندازی سے محروم رہ گئے وہ www.mahzooz.ae پر محظ 35 درہم میں خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

آپ 35 درہم میں ایک پانی کا بوتل خریدیں گے جو گرینڈ ڈرا میں ایک لائن کی اہلیت فراہم کرتی ہے اور اب شرکاء کو ریفل ڈرا میں ایک خودکار داخلہ بھی ملے گا جس میں ہر ہفتے تین گارنٹی شدہ 100,000 درہم کے فاتحین شامل ہیں۔

پانی کی خریدی گئی ہر بوتل ضرورت مندوں کیلئے محظوظ کے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے عطیہ کی جاتی ہے اور بھیجی جاتی ہے۔ یہ ان تمام لوگوں کیلئے شامل ہے جو اہل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button