متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کیلئے نئے سال کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو
دبئی : نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزارت انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2022 کو بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی اور اس دن نجی شعبے کے ملازمین کیلئے چھٹی ہوگی۔

دوسری طرف سرکاری شعبوں کیلئے اعلان کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو جمعہ کے دن بھی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری طرف یکم جنوری کو نئے سال سے ملک نئے ویک اینڈ نظام پر منتقل ہورہا ہے جس میں ایک ہفتے میں 4.5 دنوں کیلئے کام کرنا ہوگا۔

ہفتہ اور اتوار کے دن چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔

31 دسمبر اس سال جمعہ کا دن ہے۔ چونکہ یہ ابھی 2021 میں ہے اس دن سرکاری تعطیل ہوگی اور یکم جنوری بروز ہفتہ بھی چھٹی ہے۔ کیونکہ نیا ورک ویک نئے سال سے نافذ ہوگا۔ اتوار 2 جنوری کو بھی چھٹی ہوگی جس سے 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button