متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، ولی عہد ابوظبہی

ریاض : ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ سرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔

شیخ محمد اور اس کے وفد کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ریاض میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سٹریٹیجک تعلقات کی نئی سطح پر لیجانے پر اتفاق ہوا۔

اپنے ٹویٹ میں شہزادہ محمد بن زید نے لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور شراکت داری ہمیشہ بے مثال رہے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button