متحدہ عرب امارات

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالتی تحقیقات کیلئے تیار ہیں ، وزیر داخلہ

خلیج اردو
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیش کش کی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے تواسے فوری طورپروزارت داخلہ سے اس کا تبادلہ کریں۔ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لئے تیارہے۔اپنی سیکورٹی کو سیاسی پروپینگڈے کے طوپر پیش نہ کریں ۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کوخطرے کابیانیہ بنارہے ہیں ۔ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرعمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کرسکتے ہیں جو ان کے فراہم کردہ شواہد اورمعلومات کا جائزہ لے کرآزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے ۔ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button