متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ختم ہو چکے وزٹ ویزوں کی تجدید کے لیے رعایتی وقت میں مزید 30 دن کا اضافہ

30 دن کے اضافی رعایتی مدت سے دبئی کے وزٹ ویزوں کے حامل افراد فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے

 

خلیج اردو آن لائن: 16 جولائی کو کو متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت کی فیڈرل اتھارٹی (ICA) کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای کے ختم ہو چکے وزٹ ویزوں کے حامل افراد کو 11 اگست کے بعد رعایتی میں مدت میں مزید 30 دن کے اضافے کے لیے اپلائی کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو کیے گئے اعلان میں ختم ہو چکے وزٹ ویزوں کے حامل افراد کو 11 اگست تک یو اے ای چھوڑ دینے کا وقت دیا گیا تھا۔

تاہم تازہ ترین اعلان کے مطابق ایسے افراد جن کے وززٹ ویزے ختم ہو چکے ہیں انہیں رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد مزید 30 دن کی رعایتی مدت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ موقع صرف ایک بار حاصل کیا جا سکے گا۔

فل حال ICA کی جانب سے مزید 30 دن کی رعایتی مدت حاصل کرنے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار نہیں بتایا گیا۔

کیا اس موقع سے دبئی کے ویزے کے حامل افراد فائدہ اٹھا سکیں گے؟

دبئی میں ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے مرکز آمر سنٹر کے مطابق 30 دن کے اضافی رعایتی مدت سے دبئی کے وزٹ ویزوں کے حامل افراد فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے۔

چنانچہ دبئی کا وزٹ ویزا ختم ہونے پر آپ اگر ملک نہیں چھوڑتے تو رعایتی مدت کے بعد رہائش اختیار کیے رکھنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

ویزے کی میعاد ختم ہونے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونےکے بعد بھی رہائش اختیار کرنے پر ہونے والا جرمانہ رہائشی ویزے کے ختم ہونے کے بعد رہائش اختیار کرنے پر ہونے والے جرمانے سے زیادہ ہے۔ لہذا آپ کے لیے دبئی وزٹ ویزا ختم ہونے پر تجدید کروا لینا بہتر رہے گا۔

تاہم یو اے ای کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سیاحتی اور وزٹ ویزے کے ختم ہونے کے بعد رہائش اختیار کرنے پر درج زیل درہم جرمانہ ہوگا:

ویزا ختم ہونے اور رعایتی مدت ختم ہونے بعد رہائش اختیار کرنے پر پہلے دن 200 درہم جرمانہ ہوگا اور اس کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا۔

اس کے علاوہ 100 درہم سروس فیس دینی ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button