متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دبئی اورشارجہ آنےوالےپاکستانیوں کیلئے خوشخبری : حکام کی جانب سے کروناٹریول ایڈوائزری میں نرمی کر دی گئی ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرتے ہوئے مسافروں کو بڑی رعایت دی ہے۔

حکام نے دبئی اور شارجہ جانے والے پاکستانی مسافروں کیلیے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق پاکستانی مسافروں کو ایئر پورٹس پرصرف 48 گھنٹے قبل کا کرایا گیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا ۔ خیال رہے کہ یہ 48گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دئیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آرٹیسٹ کرایا جائے گا اورمسافرٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک اسے سیلف قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

براستہ دبئی دوسرے منزلوں پر جانے والے مسافروں یعنی ٹرانزٹ کرنے والوں کو بھی پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

مذکورہ بالا یعنی دبئی ٹرانزٹ کے ایسےمسافر جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر نیگیٹو پیش کرنا ہو ، ان کیلئے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ پیش کرنے کی لازمی شرط رقرار ہے۔

Source: Samma TV

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button