متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شارجہ کے ٹول گیٹس کے حوالے سے حکام نے رپورٹس کی وضاحت جاری کردی

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں ٹول ٹیکس گیٹ سے متعلق حکام نے تردیدی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کسی بھی طرح کے ٹول ٹیکس گیٹس لگانے کی خبروں کو جھٹلایا گیا ہے۔

۔
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ شارجہ میں مرکزی سڑکوں پر ٹریفک ٹیرف گیٹ لگائے جانے کی خبروں درست نہیں۔

’دی ڈائریکٹ لائن‘ نامی ٹی وی پروگرام میں آن ایئر بات چیت کے دوران اتھارٹی کی جانب سے محمد الزابی نے یہ وضاحت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاحتی علاقوں میں داخلے کی فیس جمع کرنے کے لیے گیٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ شارجہ کچھ سڑکوں پر ٹرکوں پر ٹول بھی لگاتا ہے تاہم عام ٹریفک کیلئے کوئی ٹول نہیں لگایا جا رہا ہے۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل نے بدھ کو ٹریفک ٹیرف کے حوالے سے ایک قرارداد میں قانونی دفعات کا ایک مجموعہ شامل ہے جو ٹریفک کے حوالے سے ریٹس، کنٹرولز، ذمہ داریوں، اور ان کی فیسوں اور خلاف ورزیوں سے متعلق نظام الاوقات کو باقاعدہ بناتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں صرف دبئی اور ابوظبہی میں روڈ ٹول لگائے جاتے ہیں۔

ابوظہبی میں، ٹول گیٹ شہر کی طرف جانے والے چار پلوں پر واقع ہیں۔ پیک اوورز میں میں گیٹ سے گزرنے والی ہر گاڑی پر ڈی ایچ 4 کا ٹول لگایا جاتا ہے۔

دبئی میں، ٹیکسیوں سمیت تمام گاڑیاں سالک ٹول گیٹ کے نیچے سے گزرنے پر 4 درہم کا ٹول عائد ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button