متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: مریخ کے لیے مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

مریخ پر مشن بھیجنے کی تاریخ میں دوبار منسوخی کے بعد تیسری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو کے 20 جولائی ہے

 

خیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیا  کہ مریخ کے لیے Hope Probe  نامی مشن کو 20 جولائی کو رات 1 بج کے 58 منٹ پر خلا میں چھوڑا جائے گا۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امارت خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد سپیس سنٹر نے اعلان کیا کہ امارات کا مریخ مشن 20 جولائی رات 1 بج کر 58 منٹ پر لانچ  کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مریخ کے لیے متحدہ عرب امارات کا یہ تاریخی مشن کی لانچ کی تاریخ پہلے بھی دو بار ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ ہو چکی ہے۔  تاہم اب تیسری تایخ طے ہونے بعد بھی امکان ہے کہ  موسم کے خراب ہونے کے پیشن نظر تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے۔  اس مشن کو تیار کرنے والی کمپنی مٹسوبیشی نے بتایا کہ اس نے 13 اگست تک اس مشن کو لانچ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔  یاد رہے کہ یہ مشن جاپان کے Tanegashima خلائی مرکز سے لانچ کیا جانا ہے۔

اس مشن کو فروری 2021 میں مریخ پر پہچنا ہے اور 2021 میں ہی متحدہ عرب امارات کے قیام کو 50 سال پورے ہونے والے ہیں۔ ایسے میں مشن متحدہ عرب امارات کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button