متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو کرونا وائرس ویکسین رجسٹریشن کے حوالے سے اہم سہولت دے دی گئی

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
ابوظبہی : پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اہم سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ابوظبہی میں پاکستان کے سفارتخانے نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کی ہے۔

اس رجسٹریشن کے تحت پاکستانی ملک سے باہر لی گئی ویکسین کا اندراج کرواسکتے ہیں۔

تارکین وطن نیشنل امیونائزیشن منجمنٹ سسٹم کی ویب لنک https://nims.nadra.gov.pk/nims/certficate پر اپنی ویکسین کی تفصیلات درج کرواکر ویکسین سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button