ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس پر سیاہ ٹریفک پوائنٹس کی وضاحت، ان پوائنٹس کو کیسے کم یا ختم کیا جائے؟

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تریفک ضوابط پر عمل درآمد کو لے کر حکام کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اس حوالے سے آپ کے ؛ائنسس میں بلیک پوائنٹس لگا دیئے جاتے ہیں اگر آپ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ ایک ریڈر نے سوال پوچھا ہے جس کا جواب ہماری دیگر قارئین کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

 

سوال : میرے ڈرائیونگ لائسنس پر کچھ بلیک پوائنٹس ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اگر میں 24 پوائنٹس کی حد تک پہنچ جاؤں تواس کے بعد کیا ہوگا؟ کیا کوئی طریقہ ہے کہ میں ان پوائنٹس کو کم کر سکوں؟

 

جواب: اگر آپ  یو اے ای میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس پر لگے بلیک ٹریفک پوائنٹس کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ٹریفک کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار سے متعلق سال 2017 کے لیے وزارتی قرارداد نمبر (178) کی دفعات کنٹرول کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں، جس کے پاس بھی درست ڈرائیونگ لائسنس ہے اسے ٹریفک کے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا لازم ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی جانب سے ٹریفک کی خلاف ورزیاں وزارتی قرارداد کے تحت چلتی ہیں، جس میں بلیک ٹریفک پوائنٹس کے نظام سے متعلق قوانین موجود ہیں۔ اس کے مطابق سنگین جرائم پر چار سے 24 تک کے بلیک پوائنٹس لگائے جا سکتے ہیں۔

 

بلیک پوائنٹس بنیادی طور پر کسی فرد کے خلاف ورزیوں کی وجہ سے عائد کیے گئے منفی پوائنٹس ہیں جن میں تیز رفتاری، الکوحل کے زیر اثر گاڑی چلانا، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے زخمی ہونا یا موت، یا حادثات کا سبب بننا شامل ہیں۔ تاہم یہ ان خلاف ورزیوں تک تک محدود نہیں۔

 

کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیے ایسے پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ حد 24 ہے اور اگر ایک شخص ان پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جاتا ہے تو متعلقہ امارات میں مجاز ٹریفک عدالت ایک مخصوص مدت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کو معطل یا ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ ٹریفک کی کچھ خلاف ورزیوں پر ٹریفک عدالت گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ ان صورتوں میں لازم نہیں کہ آپ کے ٹریفک بلیک پوائنٹس کی تعداد 24 ہوں۔

 

ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہر ایمریٹس میں وقتاً فوقتاً متعلقہ ٹریفک آگاہی مہمات،روڈ سیفٹی پروگراموں میں پولیس محکموں یا دیگر مجاز حکام کی طرف سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کر کے پوائنٹس میں کمی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button