متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں محظوظ قراعہ اندازی، ٹاپ انعام جیتنے والے نے 10 ملین درہم حاصل کیئے،دیگر انعامات کی تفصیلات جانیے

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 94 ویں محظوظ ہفتہ وار قرعہ اندازی ٹاپ انعام یافتہ صارفین نے 10 ملین درہم کا میگا پرائیز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے قرعہ اندازی سے کروڑ پتی بننے والوں کی کل تعداد 28 ہوگئی۔

 

ٹاپ انعام یافتہ کی تفصیلات ایک پریس تقریب میں ظاہر کی جائیں گی۔ 1 ملین درہم کا دوسرا انعام 41 شرکاء میں بانٹ دیا گیا جس میں ہر ایک کو 24,390 درہم ملے جبکہ 350 درہم کا تیسرا انعام 1,174 افراد نے حاصل کیا۔

 

ہفتہ وار ریفل ڈرا میں تین فاتحین کو دیکھا گیا – کیمرون سے ڈینس، فلپائن سے ایان اور بھارت سے محمد آپس میں 300,000 درہم بانٹیں گے۔

 

محظوظ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے کسی کو محظوظ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کرنا ہوگا۔ صرف 35 درہم میں پانی کی بوتل خرید کر اس میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔  خریداری شرکاء کو عظیم الشان قرعہ اندازی میں ایک مرتبہ اندراج اور ریفل ڈرا میں دوسری انٹری دیتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button