متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گارڈ سروس سے فائدہ اٹھائیے ، آپ اسے سروس سے متحدہ عرب امارات کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں ؟

خلیج اردو
24 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میں پولیس نے معاشرے کی منفی سرگرمیوں کے خلاف عوام کو کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے گارڈ سروس اپلیکشن سے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپلیکشین کے ذرئعے عوام شارجہ میں کسی بھی منفی سرگرمی کے خلاف پولیس کو شکایت کرسکتے ہیں۔ اپلیکشین کا مقصد عوام میں احساس ذمہ داری کو بڑھاتے ہوئے امن عامہ میں مدد کرنا اور معاشرے سے منفی سرگرمیون کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔

شارجہ پولیس کے محکمہ تعاون اور وسائل کے ڈائریکٹر آف الکٹرانک سروس کمیونیکیشن کرنل نصیر سعید بن افسان کا کہنا ہے کہ اس سے معاشرے کہ افراد میں ان کی احساس ذمہ داری بڑھے گی اور وہ اپنے ملک کو منفی سرگرمیوں اور جرائم سے پاک کرنے میں حصہ ڈالیں گے۔

انہون نے کہا کہ اس سے معاشرے میں برائیوں کے خلاف اگاہی پھیلے گی۔ ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ شارجہ پولیس کے ان اصلاحات کا حصہ ہے جس میں وہ معاشرے کے مختلف پہلوؤں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

کرنل بن افسان کے مطابق اپلیکشین سے کسی شخص کی خراب عادتوں یا بدسلوکی ، خراب ڈارئونگ ، بھیک مانگنا یا کسی کی نجی تصویریں بنانے جیسے کام شامل ہے۔ اس اپلیکشن سے جس برائی کے خاتمے میں مدد ملے گی وہ بھیک مانگنا ہے۔

گارڈ سروس کیلئے شارجہ پولیس کی ویب سائیٹ یا سمارٹ فون اپلیکشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button