متحدہ عرب امارات

ساحل سمندر جانے والے سیاحوں کو درج ذیل کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، دبئی پولیس

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ ان دنوں دبئی کے ساحل پر دھوپ، مٹی، اور سمندر سے لطف اندوز ہونے کے لیے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو دبئی پولیس کی جانب سے حال ہی میں نافذ کیے جانے والے کورونا وائرس کے قواعد و ضوابط پر عمل کو یقینی بنائیں۔

دبئی پولیس کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا گیا ہے۔

ساحل سمندر پر جانے والے سیاحوں کے لیے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:

1۔ ساحل پر جاتے ہوئے ماسک مسلسل پہنے رکھیں

2۔ سماجی فاصلہ ہر صورت میں برقرار رکھیں

3۔ سواے ایک ہی خاندان کے افراد کے ایک ہی جگہ پر 5 سے زائد افراد جمع نہ ہوں۔

درج بالا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کتنا جرمانہ ہوگا؟

پولیس نے ایس او پیز کا اعلان کرتے ہوئے وارننگ بھی جاری کی ہے کہ ان ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ماسک نہ پہننے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی صورت میں 3 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button