متحدہ عرب امارات

ملک میں جاری سیلاب کی صورت حال پر افواج پاکستان کی اہم کانفرنس: کورکمانڈز کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوم کی خدمت کا عزم

خلیج اردو

راولپنڈی : پاک فوج نے ملک میں سیلاب کی صورت حال اور ریلیف ورسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہرمتاثرہ شخص کی دادرسی یقینی بنائی جائے ۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں سیلابی صورتحال اور ریلیف و ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا گیا ہے۔۔آرمی چیف نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کو ملک میں سیلابی صورتحال اور آرمی فارمیشنز کی جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

 

شرکا نے بارشوں اور سیلاب سےہونےوالی تباہی اورجانی نقصان پرگہرےرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ہرممکن بحالی اور امدادکیلئے اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

آرمی چیف نے جاری امدادی سرگرمیوں میں فوج کےکردارکوسراہتے ہوئے فارمیشنزکوتمام وسائل بروئےکار لانےکی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button