متحدہ عرب امارات

نشے کے زیر اثرافراد کو فیول آئل ٹینکر سے ڈیزل چوری کرنے کے الزام میں جیل کی سزا ہوگئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو نشے کی حالت میں فیول ٹینکر سے 40 گیلن ڈیزل چوری کرنے کے جرم میں دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

انہیں 5,200 درہم جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ملزمان شراب پی کر نشے میں دھت تھے جہاں انہوں نے پاس کھڑے ٹرک سے ڈیزل چوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹرک ڈرائیور کی گواہی کے مطابق اس نے ملزمان میں سے ایک کو ایک نلی کے ایک سرے کو گاڑی کے ٹینک سے جوڑتے ہوئے دیکھا جبکہ دوسرا شخص اسے بھرنے کے لیے دوسرے سرے کو پلاسٹک کے مرتبان میں ڈال کر ڈیزل جمع کررہا تھا۔

گواہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ دونوں افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد دونوں کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ 40 گیلن ڈیزل کے سمیت افسران کو یہ بھی معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک واٹر پمپ اور دیگر اشیاء چوری کی ہیں۔

اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پہلے ملزم نے بتایا کہ اس نے نشے کی حالت میں دوسرے شخص سے کہا کہ وہ ڈیزل چوری کریں۔ ٹرک ڈرائیور کو پہلی بار چوری کا احساس نہیں ہوا تھا۔ تاہم جب تین دن بعد وہی چوری دوبارہ کرنے لگے تو ٹرک ڈرائیور نے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button