پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات ، ایران اور ترکیہ کے صدور کا رابطہ، مشکل حالات میں اظہار یک جہتی اور متائثرین کیلئے ہر قسم کی مدد کی اپیل

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آج متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ٹیلی فون کیا۔کال کے دوران، متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور اچانک سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو عزت مآب شیخ محمد نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

 

متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

 

اس تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ طبی اور دواسازی کا سامان بھی بھیجے گا۔

 

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی ملک گیر تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر اور خلیفہ بن زید فاؤنڈیشن کے جاری امدادی کاموں کو سراہا

۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں حکومت کی کوششوں کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد پر عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیراعظم شہبازشریف سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے انہیں ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ انسانی جانوں، ذرائع معاش اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے۔

 

ایرانی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معمول سے زیادہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا۔ شدید سیلاب کی وجہ سے انسانی جانوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ذرائع آمدرفت معطل ہونے سے امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کو مدد کی اپیل کی ہے۔

 

وزیراعظم نے کشمیر کے حوالے سے حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی صدر نے سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button