متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: شہید ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

خلیج اردو
اسلام آباد : ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 119 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 32 بچے بھی شامل ہیں۔سندھ میں 76، خیبر پختونخواہ میں 31 اموات ہوئیں۔

بلو چستان میں 4، ،پنجاب میں 1اور گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں سیلاب سے 71افراد زخمی ہوئے، جس میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک سیلاب سے کل 1033افراد جاں بحق جبکہ 1527 شدید زخمی ہوئے۔ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں میں 348 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں جبکہ ابھی تک 9 لاکھ 49 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

حالیہ سیلاب سے اب تک 8 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔3 ہزار 451کلو میٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا، 13اہم شاہراہوں کو نقصان پہنچا جن پر مرمت کا کام جاری ہے ۔

سیلاب سے اب تک 57لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔51ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات اور 5 لاکھ افراد کو مختلف امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔این ڈٰی ایم اے نے 34 ہزار سے زائد خیمے 56 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button