متحدہ عرب امارات

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس میں ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم ریلیف نے فنڈ قائم کردیا۔ کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ آزمائش کی .اس گھڑی میں پاکستان ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے

خلیج اردو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزراء کے علاوہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو دورہ ترکیہ سے متعلق آگاہ کیا، کابینہ کی جانب سے ترکیہ میں ہولناک زلزلہ پر افسوس کا اظہار کیا گیااورجاں بحق ہونے والے افراد کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔

کابینہ اجلاس میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ، گریڈ 18 تا 22 کے سرکاری ملازم ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں دینگے۔ وزیراعظم نے مخیر حضرات سے بھی امداد کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کااظہارکرتےہوئےکہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے، زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

کابینہ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کی جانب سے امتیاز بی بی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد پر بریفنگ دی گئی سانحہ پشاور کی تحقیقات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں صدر نیشنل بینک کی تقرری اور کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 کی منظوری سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button