متحدہ عرب امارات

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شبلی فراز کو اپنا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔ اس سے قبل شہباز گل کے پاس یہ عہدہ تھا لیکن حکومت نے ان پر بغاوت مقدمہ درج کیا ہے جس سلسلے میں وہ پولیس کے جسمانی ریمانڈ پر موجود ہیں۔

 

مسٹر فراز اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی کام کیا ہے۔

 

قبل ازیں اسلام آباد میں ایک سیمنار سے خطاب میں حکومت پر خوب تنقید کی ل۔

 

عمران خان نے کہا کہ میں سیاست میں صرف ایک وجہ سے آیا کہ خدا کی طرف سے جتنی ذمہ دا ریاں ملیں احسن طریقے سے نبھانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔انسان کے دنیا میں آنے کا ایک بنیادی مقصد ہے کہ اپنی ٓذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کبھی ایک مسلمان معاشرہ کسی کی غلامی نہیں کرتا۔

 

عمران خان نے کہا کہ سویٹزرلینڈ انصاف میں سب سے آگے ہے جبکہ وہاں کی عدالتیں اپنے لوگوں کو انصاف دیتی ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ غلام ہندوستان میں ہیدا ہوئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے ذہن آزاد تھے جبکہ غلام ذہن سے صرف اچھا غلام بنتا ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ رول آف لاء کے بغیر معیشت اوپر نہیں جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا کیس ملک میں ایک کلاسک مثال ہے۔لوگ بغیر وارنٹ کے اغواء کر لیے جاتے ہیں ۔

 

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد گیا،شہباز گل تکلیف میں تھے اس کی تصویریں بنائی گئیں۔میری شہباز گل سے آخری بات ہوئی تھی،شہباز گل نے کہا کہ میں نے کہا کہ کوئی غیر قانونی احکامات نہ مانیں،اصغر خان کیس میں عدالت بھی یہی باتیں کر رہی تھی۔

 

مسٹر خان نےخطاب کرتے ہوئے آخر میں مزید کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button