متحدہ عرب امارات

ہر دور کا ایک یزید ہوتا ہے، پاکستان امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے حکمرانوں کی شکل میں یزیدیت کے نرغے میں ہے، عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 13اگست کو حقیقی آزادی جلسےمیں فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکا اعلان کرینگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے، کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےان کی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیا گیا

عمران خان کا کہناتھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایا گیا اور ‏ان کےسرپرستوں کے اقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کےنرغےمیں ہے

مسٹر خان نے عوام سے سوال کیا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 13اگست کو اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبے کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button