خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں 15فیصد کی کمی

خلیج اردو: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے3.777 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 386 ملین ڈالر تھا۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں یو اے سی سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوری میں ترسیلات زر کا حجم 269 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں بڑھ کر 324 ملین ڈالر ہوگیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button