متحدہ عرب امارات

31 سالہ افریقی خاتون کی جانب سے جعل سازی : حکام نے پکڑ کر جیل بھجوا دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے 31 سالہ افریقی خاتون کو جعل سازی کے الزام میں سزا سنا دی۔ عدالت نے خاتون کو جعلی دستاویزات پر سفر کی پاداش میں چھ مہینے جیل کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا۔

واقعہ پچھلے سال اکتوبر کا ہے جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ افیسر نے دیکھا کہ ایک افریقی خاتون جعلی دستاویزات کے ساتھ ملک چھوڑنے کی کوشش کررہی تھی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون نے جعلی دستایوزات بنائے ہیں انہوں نے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی جانب سے سفری اجازت نامہ پیش کیا۔

تحقیقات اور جانچ پر معلوم ہوا کہ دستاویزات پر لگی تصویر اصل شناخت سے مختلف ہے۔ اسی لیے اسے گرفتار کیا گیا اور پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پوچگ گچھ کے دوران خاتون نے اقرار کیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ کھو چکی تھی اور وہ یو اے ای میں غیر قانونی طور پر رہ رہی تھی۔ اس پر بھاری جرمانہ تھا جسے وہ ادا نہیں کر پارہی تھی۔

اس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اس کی مدد کی اور ایک دوسری افریقی خاتون کا پاسپورٹ اسے دیا جس سے اس نے سفر کی کوشش کی اور ناکام ہوئی۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button