پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے پہلے ماہ میں کے دوران 320فیصد کی افزاِئش ریکارڈ

خلیج اردو: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر320فیصدی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں یواے ای کی سرمایہ کاری کا حجم 13 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 320 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں پاکستان میں یو اے ای کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 3 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں یواے ای کا حصہ 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button