متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بے ہنگم ڈرائیونگ پر 5 افراد کو بھاری جرمانہ کیا گیا

خلیج اردو
27 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ان 5 نوجوانوں کو 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا گیا ہے جو ہائی وے پر بے ترتیب اور بے ہنگم گاڑی چلا رہے تھے۔ ان میں سے ہر ایک کو یہی جرمانہ اور تین مہینوں کیلئے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی۔

ابوظبہی کے مس ڈیمنروس کورٹ نے تین مختلف ٹریفک کیسز میں اپنا فیصلہ سنایا جس میں ایک عرب ملزم بھی موجود تھا۔

ابوظبہی کی استعاثہ عامہ نے ان ملزم پر بے ترتیب اور غیر ذمہ داری سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت کو ریفر کیا تھا۔ ان ملزمان پر عوام کی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈالنے کے دفعات بطور الزام عائد کیے گئے تھے۔

ان ملزمان کو 50 ہزار درہم جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ 6 مہینوں کیلئے ان کے لائنسز بھی معطل کیے گئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمان رقم ادائیگی میں ناکام ہوں تو ان کی گاڑیاں فروخت کرکے نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے جرمانہ ادا کیا جائے۔

 

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button