خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں طبی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کے لیے درہم 300,000 معاوضہ

خلیج اردو: ابوظہبی میں طبی غفلت کی وجہ سے مرنے والے بچے کے والدین کو ہرجانے کے معاوضے میں درہم 300,000 ادا کردئیے گئے ہیں

ابوظہبی کی کیسیشن کورٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ایک ہسپتال اور اس کے دو ڈاکٹروں کو بچے کے والدین کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی جنکی طبی غفلت کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی۔

سرکاری عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ والدین نے ہسپتال کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو کھونے کے نتیجے میں ہونے والے اخلاقی اور مادی نقصانات کا معاوضہ 15 ملین درہم ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بچے کو علاج کے لیے ہسپتال لے گئے لیکن ان کے بچے کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر لاپرواہ، غیرذمہ دار تھے اور لڑکے کے علاج کے لیے ضروری طبی اقدامات نہیں کررہے تھے، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

والدین کا کہنا تھا کہ مدعا علیہان نے ان کی دیکھ بھال کرنے اور بڑھاپے میں اپنے بیٹے کے سہارے سے محروم کر دیا تھا۔

ایک میڈیکل کمیٹی جسے عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تفویض کیا تھا اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچے کے علاج میں طبی کوتاہی برتی گئی تھی۔

العین کورٹ آف فرسٹ انسٹینس نے پہلے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں ہسپتال اور اس کے دو ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی تھی جنہوں نے بچے کا علاج کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر اس کے والدین کو ہرجانے کے معاوضے میں 90,000 درہم ادا کریں۔ تاہم اپیل کورٹ نے معاوضے کی رقم کو 200,000 درہم کر دیا۔

پھر دونوں فریقوں نے ابوظہبی کی سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی۔ تمام فریقین سے سماعت کے بعد، کیسیشن کورٹ کے جج نے معاوضے کی رقم کو 300,000 درہم کر دیا۔

ہسپتال اور دونوں ڈاکٹروں کو والدین کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button