متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں محفوظ ڈرائیونگ کی خاطر رولز، اگر ایکسپائر ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلائی جائے تو 500 درہم جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
ابوظہبی: ابوظہبی پولیس نے ایک بار پھر ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران خراب ٹائروں کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ایسے میں جب گرمیوں کے مہینوں میں گرم درجہ حرارت کے دوران ٹائر پھٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، حکام حفاظت سے متعلق مہم میں مصروف ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں ابوظہبی کی سڑکوں پر ٹائر پھٹنے کے کلپس شیئر کیے ہیں۔ یہ دھماکے ایک وین، ٹرک اور سیمنٹ مکسر میں ہوتے دیکھے جاتے ہیں جس سے ڈرائیور اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

ابوظہبی میں ایکسپائرڈ ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلانے والوں پر چار بلیک پوائنٹس کے ساتھ 500 درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ امارات کے ٹریفک قانون میں اس طرح کی لاپرواہی پر گاڑی کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کے لیے تین حفاظتی نکات ہیں جن پر عمل کیا جانا لازم ہے۔

اپنی گاڑی کے ٹائر باقاعدگی سے چیکنگ کیا کرنا، ٹائروں میں دراڑیں یا غیر معمولی بلجز کی چیکنگ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی گاڑی کے ٹائر درست حالت میں ہیں اور وہ ایکسپائر نہیں ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button