متحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے ویکسین لگوا لینے والے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ابوظہبی میں داخلے کے قوانین میں نرمی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی نے یو اے ای کے اندر موجود رہائشیوں ، شہریوں اور سیاحوں کے لیے ابوظہبی میں داخلے کے قوانین میں نرمی کر دی۔

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ نئے قوانین کا اطلاق 20 اگست سے ہوگا۔ اپ ڈیٹ کیے گئے قوانین کے مطابق مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے والے اور ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے  افراد لی الہسن ایپ پر اگر گرین اسٹیٹس یا ایکٹو ای یا اسٹار موجود ہے تو وہ ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

مزید برآں، الہسن ایپ پر ای یا اسٹار کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد ظاہر ہوتا ہے جو ایک ہفتے تک قائم رہتا ہے۔ اور کورونا ویکسین لگوا لینے والے افراد کو ابوظہبی میں داخلے کے بعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی یہی پروٹوکول اپنانا ہوگا۔

جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے درج ذیل قواعد پر عمل کرنا ہوگا:

  • ویکسین نہ لگوانے والے رہائشیوں اور سیاحوں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے 48 گھنٹوں اور ڈی پی آئی ٹیسٹ کروانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ابوظہبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
  • پی سی آر ٹیسٹ کروا کے ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد کو ابوظہبی میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • جبکہ ڈی پی آئی ٹیسٹ کروا کے ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد کو داخلے کے تیسرے اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • اور جو افراد ان دنوں میں ٹیسٹ نہیں کرواتے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button