متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : رش کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کو بند کردیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی

خلیج اردو
17 نومبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے رش کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا رہائشی علاقوں یا اس کے اردگرد کے علاقوں میں داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ جو بھی رش کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ منع کیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1,000 درہم جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے ٹریفک بک میں چار سیاہ پوائنٹس رجسٹر کیے جائیں گے۔

پولیس نے بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر داخلے سے متعلق اوقات کا خیال رکھیں اور نقل و حرکت کے شیڈول کو اس کے مطابق بنائیں۔

ابوظہبی میں رش کے اوقات صبح 6.30 سے صبح 9 بجے اور دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔ العین میں یہ اوقات صبح 6.30 سے صبح 8.30 اور دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے مزید کہا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے تمام سڑکوں پر سمارٹ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button