متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : تہرے قتل کیس کی میڈیا کوریج روک دی گئی

خلیج اردو
27 جولائی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی اٹارنی جنرل نے ملک میں تہرے قتل کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے۔ مذکورہ کیس میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کیا تھا۔

اٹارنی جنرل علی محمد البلوشی نے وضاحت کی ہے کہ پابندی کا اطلاق تحریر ، آڈیو اور ویڈیو سمیت سوشل میڈیا پر ہوگی۔

اس پابندی میں یہ بھی شامل ہے کہ کیس کے حوالے سے کوئی اپنی ذاتی رائے دے یا وہ اپنا تجزیہ پیش کرے یا کلسی بھی طرح کی تفصیلات سامنے لائے۔

ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے کچھ حصوں نے اس کیس کے بارے میں بہت سی غلط اطلاعات پیش کیں جو غیر سرکاری ذرائع پر مبنی تھیں اور معاشرے میں الجھن پیدا کرتی تھیں۔

غیر مصدقہ اور سنسی پر مبنی خبروں کی وجہ سے خاندان کا احترام محفوظ نہ رہ سکا اور اس سے ان کے تشخص کو نقصان پہنچا۔

استعاثہ عامہ نے کسی میڈیا ادارے اور کسی شخص کے خلاف اس معاملے کے بارے میں جھوٹی معلومات دینے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ ایسی صورت حال کا راستہ روکا جائے۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے تہرے قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ضروری قانونی اقدامات کیے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button