متحدہ عرب امارات

ابوظہبی نےقابل ادائیگی پارکنگ کیلئے ای ٹکٹ سسٹم کا اعلان کر دیا، اب کاغز کی جگہ نئے اپ گریڈ میں الیکٹرانک طور پر جاری کیے جانے والے پارکنگ ٹکٹ نظر آئیں گے۔

خلیج اردو

دبئی: صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی پارکنگ کے نظام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹرنے اپ گریڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ نظام سمارٹ انٹرفیس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی تنصیب کے ساتھ ایک سمارٹ ڈیجیٹل طور پر مربوط نیٹ ورک کے ذریعے پبلک پارکنگ ایریاز کے انتظام کو قابل بناتا ہے جو براہ راست سینٹرل پارکنگ مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں۔

 

نئے سسٹم سے صارفین پارکنگ کیٹیگری کا انتخاب، گاڑی کی معلومات ، پارکنگ کا دورانیہ، نیز ادائیگی کا مناسب طریقہ،متعدد دستیاب اختیارات، بشمول مواقف کارڈ، نقد، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو ڈیجیٹل اسکرین پر بتائے گئے چند آسان اقدامات پر عمل کر کے ای ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

نئی سمارٹ اسکرینیں صارفین کو مطلوبہ معلومات داخل کرنے اور امارات میں پارکنگ کے تمام اختیارات کے لیے صحیح ای ٹکٹ کی قسم کا انتخاب کرنے کی سہولت دے گی۔

 

فائیو جی ٹیکنالوجی کے مطابق کام کرنے والے 1200 سے زائد ڈیوائسز کو انسٹال کیا جائے گا اور یہ سارا عمل اس سال کے اختتام سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button