متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: شیخ زید جامع مسجد میں عید الضحی کی تعطیلات کے دوران 11 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں قائم شیخ زید جامع مسجد میں عید الضحی کی تعطیلات کے دوران 11 ہزار 614 سیاح اور نمازی زیارت و عبادت کے لیے آئے۔ ان میں 2530 نمازی جبکہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے 8 ہزار 542 سیاح شامل ہیں۔

مسجد کی زیارت دوران سیاحوں نے رواداری اور بقائے باہمی پر مبنی مسجد کی تہذیب کے بارے میں سیکھا، خاص طور اسلامی طرز تعمیر توجہ کا مرکز رہا۔ تقریبا 48 ثقافتی ٹورز انگلش اور عربی میں منعقد کیے گئے جن میں دنیا بھر سے تقریبا 171 سیاحوں نے شرکت کی۔

جبکہ مسجد کے احاطے میں جاگنگ کے لیے بنائے گئے ٹریک پر ٹریک کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 542 تک پہنچ گئی جن میں سے 136 خواتین تھیں۔

ابوظہبی میں شیخ زید جامع مسجد متحدہ عرب امارات کے مشہور ثقافتی اور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور اس ملک کا ایک اہم تعمیراتی لینڈ مارک ہے جو اپنے ڈیزائن میں اسلامی فن تعمیر اور جدید انجینئرنگ کے متعدد مکاتب کو یکجا کرتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button