متحدہ عرب امارات

شارجہ کسٹمز نے ملک میں منیشات کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کی خالد پورٹ کسٹم نے بندرگاہ کے ذریعے ملک میں 93 کلو گرام وزنی کرسٹل میتھ اور 3 ہزارکے قریب میتھاڈون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ملزمان نے ایشیائی ملک سے اشیاء خورد و نوش لانے والی ایک فریج کے نیچے منشیات کو چھپا رکھا تھا۔

کسٹمز اتھارٹی نے وضاحت کی کہ عید الاضحی کے ایام میں دیر سے بندرگاہ پر پہنچنے والے کنٹینر کا معائنہ کرتے وقت انسپکٹروں نے فریج کے اندر سامان کی تقسیم میں ایک خرابی کا شبہ کیا۔

جس کے بعد حکام نے ریڈیو لوجیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کنٹینر کا معائنہ کیا تو لوہے کہ سیلنڈر نظر آئے جن میں منشیات کو چھپایا گیا تھا۔ جس کے بعد کنٹینر میں موجود تمام سامان کو ضبط کر لیا گیا۔

شارجہ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ کسٹمز سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو امارات کی تمام بندرگاہوں اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے قابل ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button