متحدہ عرب امارات

دنیا کے وہ دارالحکومت جہاں ٹریفک کا رش کم ہے، ابوظبہی اس فہرصت میں ٹاپ کر گیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جہاں نظام ٹریفک پر کافی توجہ دی جاتی ہے۔ عالمی نیویگیشن سروسز کمپنی کے 57 ممالک کے 416 شہروں کی رائے پر مشتمل سالانہ سروے کی بنیاد پر ابوظہبی کو 2021 کے ٹام ٹام ٹریفک انڈیکس میں دنیا کے سب سے کم گنجان یا کم رش والے دارالحکومت میں ٹاپ پر رکھا گیا ہے۔

نئی درجہ بندی جس میں ابوظبہی کو ٹاپ پر رکھا گیا ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر ہے۔ اس میں دیکھا جاتا ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں چوراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش کا معمول میں اور پیک اوورز میں کیا ہے۔

درجہ بندی کیلئے کیے گئے مطالعے میں ٹریفک لائٹس کی تعداد اور ان کے پروگرامنگ اور شہروں میں ٹریفک کے بہاؤ میں تیزی کے وقت شراکت کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ اینڈیکس نے ٹریفک لائٹ سسٹم کے معیار کو ان کی لانگ ٹرم پلان اور موسم کی مناسبت سے مزاحمت کے لحاظ سے بھی جانچا ہے۔

ابوظہبی میں رش کی سطح صرف 11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےجو محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے نافذ کردہ مربوط ٹریفک مینجمنٹ پلان کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹام ٹام کے چیئرمین فلاح الاحبابی کا کہنا ہے کہ ٹام ٹام کی نئی درجہ بندی کے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک حوصلہ افزائی کا کام کرتی ہے۔

دارالحکومت کی ٹرانسپورٹ اور ٹریفک مینجمنٹ سروسز کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنا ہماری قیادت کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ابوظہبی میں بہترین معیار زندگی فراہم کرنے کے وژن کی تصدیق کرتا ہے۔

الاحبابی نے کہا کہ ہم مستقبل کے لیے پائیدار سمارٹ سٹیز کی ترقی کے ذریعے رہنے اور کام کرنے کے لیے دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر ابوظہبی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button