متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ائیر پورٹ نے مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لئے نیا سسٹم متعارف کرالیا

(خلیج اردو ) ابوظہبی ائیر پورٹ نے مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لئے نیا سسٹم متعارف کرالیا ہے جس کے مطابق کم وقت میں 27 فیصد تیزی کے ساتھ مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائے گی ۔

فاسٹ ٹریک فلائٹ کنکشن کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لئے یورپ ،امریکہ کینڈا ائیر پورٹ پر سہولیات میں تیزی اور آسانی پیدا کی گئی ہے ۔ اس نئے لائے عمل کے ذریعے مسافروں اور سامان کی ترسیل میں سہولت میسر آئے گی ۔

یہ نیا لائے عمل جنرل سیول ایوایشن اتھارٹی، میونسپلٹی ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ ٹرانسپورٹ، کسٹمز ابوظہبی ایئر پورٹ، اتحاد ائیر ویز اور بین الاقوامی ائیر پورٹ پارٹنرز کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے ۔

شیخ محمد بن حماد چیر مین ابوظہبی ائیر پورٹ نے کہا ہے کہ ابوظہبی ائیر پورٹ میں اس نے لائے عمل کو شروع کرنے کا مقاصد بین الاقوامی پروازوں کی رفتار تیزکرنا اور فراہم کردہ سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔اس نئے اقدام سے ابو ظہبی ائیر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے اہم ترین ائیر پورٹ بن جائے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button