متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا گاڑی 30 دنوں کے لئے ضبط

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں ریڈ سگنل توڑنے پر گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ۔ گاڑیاں سگنل گرین ہونے کے انتظار میں کھڑی تھی کہ یو ٹرن لیتے ہوئے ایک گاڑی نمودار ہوئی ۔

کھڑی ہوئی گاڑیوں کا سگنل گرین ہوتے ہی روانہ ہونے کے ساتھ ہی دوسری جانب سگنل ریڈ ہوگیا مگر گاڑی روکنے کی بجائے ڈرائیور نے گاڑی چلائی جو سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔

دبئی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر گاڑی ضبط کرلی جبکہ دارئئور پر 1000 درہم جرمانہ لگا دیا اور 12 ٹریفک پوائنٹس لگا دیئے ۔

گاڑی کو 30 دنوں کے لئے ضبط کرلیا گیا اور گاڑی چھوڑانے کے لئے 50 ہزار درہم جمع کرنا ہونگے ۔ ڈرائیور کو چھ مہینے قید بھی متوقع ہے کیونکہ جان بوجھ کر سنگین غلطی کی گئی جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ پیش آیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button