متحدہ عرب امارات

الہسن گرین پاس: ابوظہبی نئے کورونا قوانین کے اطلاق کے لیے تیار

 

خلیج اردو آن لائن:

جعمے کے روز سے ابوظہبی کے عوامی مقامات میں صرف ان افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی جو مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں اور ان کی الہسن ایپ پر اسٹیٹس بھی گرین ہے۔ مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے افراد کی الہسن ایپ پر گرین اسٹیٹس کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور 30 دن تک موجود رہتا ہے۔

جمعے روز سے گرین پاس کا نظام مکمل طور پر نافذ ہوجائے گا۔ اور یہ نظام کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افرد کو شاپنگ مالز، ریستوران، کیفے، دکانوں، جم، تفریحی مقامات، کھیلوں کی جگہوں، ہیلتھ کلب، ریزارٹ، اور تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکے گا۔

اس نظام کے نفاذ کا دن قریب آتے ہی حکام کی جانب سے بزنس مالکان اور مینجرز کے نام ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں داخلے کے حوالے سے نئی پابندیوں، ان پابندیوں سے رعایت، اور کاروبار کی آپریٹنگ گنجائش کے حوالے سے کی گئی تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

مشرف مال کے مینجر اروند روی نے نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مال کے سیکیورٹی اہلکاروں کو خاص ٹریننگ دی جائے گی جس میں انہیں سکھایا جائے گا الہسن ایپ پر انہیں کیا چیک کرنا ہے اور نئی پابندیوں سے کن افراد کو رعایت دی گئی ہے۔

اروند نے بتایا کہ امید ہے جمعرات کی شام تک ہم تمام انٹری پوائنٹس پر مال میں داخلے کے حوالے سے نئی پابندیوں کے سائن اور اسٹیکرز لگا دیں گے۔ اسٹاف کو بھی نئے ضوابطوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے لینے والے کچھ افراد کو عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جو انکی الہسن ایپ پر بھی ظاہر ہوگی۔ ان افراد میں 12 سال سے کم  عمر کے بچے اور نئے رہائشی پرمٹ کے حامل افراد شامل ہیں۔ نئے رہائشی پرمٹ کے حامل افراد کو 60 دنوں کی رعایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ درج بالا عوامی مقامات کے مینجرز اور مالکان بھی نئے قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button