متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں کل سے عوامی مراکز میں داخل ہونے کےلیے گرین پاس ہونا ضروری ہوگا، ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ

 

خلیج اردو آؐن لائن:

ابوظہبی میں کل بروزجمعے سے عوامی مقامات یا مراز میں صرف وہ افراد داخل وہ پائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے اور ان کی الہسن ایپ پر انکا اسٹیٹس گرین ہوگا۔ اس اقدام کے نفاذ کا دن قریب آتے ہی ابوظہبی میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

الہسن ایپ پر گرین اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  یاد رہے کہ گرین اسٹیٹس ویکسین لگوا چکنے والے افراد کے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور 30 دن تک ایکٹو رہتا ہے۔

مزید برآں، حکام کی جانب ایسے تمام افراد کو بوسٹر شارٹ لگوانے کے لیے 30 دنوں کی رعایتی مدت کی دی گئی ہے جنہوں نے 6 ماہ قبل کورونا کی دوسری خوراک لگوائی تھی۔

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے قائم مقام گروپ چیف آپریشن افسر ڈاکٹر مروان الکابی نے بتایا کہ "گزشتہ ماہ کے مقابلےمیں اس ماہ ہم نے بوسٹر شارٹ لگوانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا ہے۔ آنے والے چند ہفتوں اور رعایتی مدت کے 30 دنوں کے دوارن ہم ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوانے والے افراد کی  سیہا کے 40 ویکسین مراکز پر سہولت فراہم کرتے رہیں گے”۔

اسی طرح سے ابوظہبی کے دیگر شہروں کے ہیلتھ مراکز پر بھی ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوانے والوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ جو اس بات کا اشارہ ہے کہ عوام کو ویکسین کی ترغیب دینے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے گرین پاس کا اقدام بہترین ثابت ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button