متحدہ عرب امارات

وقت ، وسائل اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد بھی افغانستان کے حالات نائن الیون سے پہلےوالے ہیں تو یہ بڑی ناکامی ہے، انجلیان جولی

خلیج اردو
21 اگست 2021
لاس اینجلس : اداکارہ اور پروڈیوسر انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایک دل سوز خط شیئر کیا ہے جو اسے مبینہ طور پر ایک کم عمر افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہوا ہے۔

وہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر نہیں تھی اور انہوں نے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا ہے جس سے صرف ایک پوسٹ کے بعد اس کے فالورز ساڑھے چالیس لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کے لوگ اپنی صلاحیت کھوچکے ہیں کہ وہ دنیا سے بات کر سکیں جس کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان کی آواز بنوں گی۔ میں ان سے متعلق اسٹوریز کو دنیا بھر میں آواز دوں گی۔

ہاتھ سے لکھے گئے خط میں نوجوان لڑکی نے اپنے خوف کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت کا اپنے جیسے لڑکیوں کیلئے کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب ان سے خوفزدہ ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے تمام خواب ختم ہو گئے ہیں۔ ہم سب نے اپنی آزادی کھو دی ہے اور ہم دوبارہ قید ہو گئے ہیں۔

جولی اپنے انسانی کاموں کیلئے مشہور ہے وہ خاص طور پر مہاجرین کیلئے آواز اٹھانے اور دنیا کے مختلف مہاجر کیمپوں کا دورہ کر چکی ہے۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے 20 سال قبل افغانستان میں اپنے تجربات بھی شیئر کیے ہیں۔

جولی نے لکھا ہے کہ میں گیارہ ستمبر سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد پر تھی جہاں میں افغان مہاجرین سے ملی جو طالبان سے بھاگ کر آئے تھے۔ یہ لوگ خوف اور بے یقینی کی صورت حال میں تھے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ اتنے ڈالر خرچ کرکے ،اتنا وقت ضائع کرکے، خون خرابہ دیکھنے کے بعد اب حالات دوبارہ اسی ڈگر پر ہیں جو نائن الیون سے پہلے تھے اور یہ بہت بڑی ناکامی ہے۔ انہوں نے ان مہاجرین کو کافی کارآمد کہا ہے جسے دنیا بوجھ سمجھ رہی ہے۔

انہون نے کہا ہے کہ وہ افغانوں کیلئے آواز اٹھانے سے باز نہیں رہے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button