متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
21 اگست 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی کیلیے روزانہ کی بنیاد پر ستر بسیں چلیں گی جو 193 سے 213 ٹرپس لگائیں گی۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے ابوظبہی ، فجیرہ ، عجمان ، شارجہ اور راس الخیمہ کو سروسز فراہم کرنے کیلیے نو مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

ہفتے کے باقی ایام یہ بسیں 193 ٹرپس لگائیں گی جبکہ جمعرات اور جمعہ کے دن ان ٹرپس کی تعداد 213. ہوگی۔ ماتر محمد ال طیار نے کہا ہے کہ اس پلان کا مقصد ایکسپو دیکھنے والے سیاحوں کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کو انتہائی موزوں بنانا ہے۔

الطیار نے نے کہا کہ آر ٹی اے نے یورو 6 بسوں کے کم کاربن کے اخراج کے معیار سے مطابقت رکھنے والی پبلک بسوں کا ایک مکمل بیڑا مختص کر دیا ہے جو مینا کے علاقے سے اپنے سروسز کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلی درجے کے فنشنگ کاموں ، کمروں والی نشستوں ، بچوں کیلئے مخصوص نشستیں ، وائی فائی سروس ، یو ایس بی چارجنگ پورٹس اور سمارٹ سسٹم کی ایک صف کی بدولت ان بسوں کو اعلی معریار پر ترتیب دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button