متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بچے سکولوں میں واپس ، ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق رولز جاری

خلیج اردو
25 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں تعلیمی پروٹوکول کا اعلان کیا ہے جس میں کرونا وائرس کے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ طلباء کو پی سی آر کے ٹیسٹ سے متعلق ہدایات شامل ہیں۔ یہ پروٹوکول ہر امارات میں کسی حد تک مختلف ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ہر امارات میں رولز مختلف ہیں۔ دبئی اور ابوظبہی میں جیسے کہ کرونا رولز مختلف ہیں۔

ابوظبہی : 2 اگست کو ابوظہبی محکمہ تعلیم اور علوم نے نئے تعلیمی سال کیلئے احتیاطی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا جو مندرجہ ذیل ہیں۔

16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کو کرونا ویکسین دی جائے تاکہ انہیں سکولوں میں داخلے کی اجازت دی جا سکے۔

اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد وہ طلباء جو سولہ سال کے ہو جاتے اور اسکول میں آمنے سامنے سیکھنا جاری رکھنا چاہتے ہیں ، انہیں اپنی سالگرہ کے چار ہفتوں کے اندر متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنی ہوگی۔

12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام طلباء ، اساتذہ اور عملے کا ہر 2 ہفتوں میں کرونا کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے خصوصی طلباء مستثنیٰ ہیں۔

انلائن تعلیم دائمی بیماریوں میں مبتلا بچوں کیلئے ایک آپشن موجود رہے گی۔ 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کیلئے جن کو ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ اگر ان کے اسکول کی جانب سے آپشن موجود ہو تو وہ انلائن تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

دبئی : دبئی کے محکمہ علوم اور انسانی ترقی کے اتھارٹی کے مطابق تیہن اکتوبر سے ہر قسم کی تعلیم آمنے سامنے ہوگی اور جو بھی طلباء اس کے بعد انلائن تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہوں تو وہ دبئی محکمہ صحت سے میڈیکل سرٹیفیکٹ حاصل کریں گے۔

کرونا ویکسینشن طلباء یا اسٹاف کیلئے لازمی نہیں۔ جو اسٹاف بھی ویکسین کیلئے اہل ہوں لیکن اپنی مرضی سے وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تو ان کیلئے ہر ہفتے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button