متحدہ عرب امارات

سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے معائنے کو یقینی بنائیں، دبئی پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے تسلی کر لیں کہ ان کی گاڑی ٹھیک ہے اور اس میں کوئی فنی خرابی پیدا نہیں ہوئی۔ دبئی پولیس کی جانب سے یہ وارننگ ہائی وے پر گاڑیوں کے خراب ہونے کی کئی رپورٹس موصول ہونے کے بعد دی گئی ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے منگل کے روز انتباہ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ  ڈرائیوروں کو دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے گاڑی کے  پہیے اور دیگر حصوں کو ہمیشہ چیک کرنا چاہیے۔

اور گاڑیوں کی مینٹیننس بیشتر اوقات کرواتے رہنا چاہیے۔

دبئی پولیس میں محکمہ جنرل ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل جماح سالم بن سویدان کا کہنا تھا کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایسی کئی گاڑیوں کی مدد کی ہے جو دوران سفر خراب ہوگئی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہو کہ ان گاڑیوں کے ڈرائیور انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے مکینک کے پاس نہیں لیجاتے۔

کرنل سالم نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے یوں خراب ہونے سے بچنا ہوگا کیونکہ ایسے واقعات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور دیگر لوگوں کو پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اگر آپ کی گاڑی دوران  سفر خراب ہوتی ہے تو اسے فورا سڑک کنا پر لے جائیں۔ اور پولیس پیٹرول آپ کی مدد کو یقنینی بنائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button