خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 103 کوویڈ 19 کیسزر رپورٹ، 106 صحت یاب، کوئی موت نہیں ہوئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے جمعرات کو کوویڈ 19 کورونا وائرس کے 103 کیسز کی اطلاع دی ہے، اور ساتھ ہی 106 کیسز کی صحت یابی اور کوئی موت نہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ملک میں کل ایکٹو کیسز 14,299 ہیں ۔

نئے کیسز 22,604 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے پائے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں 3 فروری تک کیسز کی کل تعداد 1,049,640 ہے جبکہ کل ریکوری 1,032,993 ہے۔ مرنے والوں کی تعداد اب بھی 2,348 ہے۔

ملک میں اب تک 198,708,321 سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button