متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب مارات میں کورونا کے بڑھتے کیسز:طلبہ آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دیدی گئی

خلیج اردو

شارجہ:متحدہ عرب مارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد پر سختی کے ساتھ حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے ہیں۔حکومت نے سفری پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرنے کےساتھ ساتھ شہریوں کو ویکیسن کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

 

شارجہ میں حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں آج سے شروع ہونے والی سرگرمیوں کے حوالےسے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں۔ حکومت کے مطابق اسکولز کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آن لائن کلاسز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔طلبہ اگلے احکامات تک آن لائن کلاسز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 

 

شارجہ کی پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نجی اسکولوں کے سربراہان  اپنے اداروں میں ہفتے میں دو دن آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔اتھارٹی نے مالکان کو اسکول میں کلاسز کے انعقاد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اضافے اور متعدد اسکولوں میں اساتذہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا جن میں دبئی کے اسکولز بھی شامل ہیں۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button