متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں واضح کمی، جولائی اگست کے اعدادوشمار حوصلہ افزا

خلیج اردو
23ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔
متحدہ رب امارات حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمر آل حمادی کے مطابق اگست اور جولائی میں متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد میں 21 فیصد کمی ہوئی۔

اگست میں ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جو دنیا میں اٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ ٹیسٹ کرانے کے اعدادوشمار ہیں۔ یہ تعداد جولائی کے مہینے میں کیے گئے 1.4 ملین ٹیسٹ کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ تھی۔ ان ٹیسٹوں میں صرف 0.47 فیصد مثبت ٹیسٹ ثابت ہوئے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوام اجتماعات اور ہجوم سے باز رہیں۔

ڈاکٹر حمادی نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ اگاہی مہم کے مثبت نتائج ملرہے ہیں۔ ہم معاشرے کے تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کورونا کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ معمر افراد اور مہلک بیماریوں کا شکار افراد میں کورونا علامات دیر سے ظاہر ہو سکتے ہیں اسی وجہ سے ان کا خاص خیال رکھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button