متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات:کورونا کیسز میں نمایاں کمی،مثبت کیسز رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدعہ عرب امارات میں آج کوروناکے ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو رواں سال ایک دن میں اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔اسی روز ایک ہزار 992 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جو کہ کورونا متاثرین سے زیادہ ہے۔

رواں سال پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ تین دن کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد دو ہزار سے کم رہی۔گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور جنوری میں کیسز کی تعدادتشویشناک حد تک پہنچ گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے رہائشیوں کی ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سو فیصد آبادی ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگوا چکی ہے جبکہ 95 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔اب وزارت صحت کی جانب سے مکمل ویکیسن لگوانے والے افراد کو بوسٹر شاٹ بھی لگوانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر چار سے پانچ لاکھ پی سی آر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔اس مقصد کیلئے ملک بھر میں ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے جہاں شہریوں کو چند منٹوں میں ہی رپورٹ دے دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں طلبا،اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو بھی ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام پر امید ہیں کہ موجودہ لہر کورونا کی آخری ہوگی۔اس کے بعد کورونا دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button