متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2101  نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2628  افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ  کا کہنا ہے کہ کورونا بھی ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔  اقوام متحدہ کی میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی 16 رکنی ٹیم نے نشاندہی کی ہےکہ اکثر سانس کی وائرل بیماریاں موسمی ہوتی ہیں۔

ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اگر کووڈ کچھ سالوں تک جاری رہا تو اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کووڈ 19 ایک موسمی بیماری بن کر سامنے آئے۔

اس کے علاوہ ابوظہبی کی جانب سے جعمرات کے روز کورونا سے متاثر ہونے والے طالب علموں کی معاؤنت کے لیے وریچوئل چارٹر اسکول لانچ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کورونا سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے طالب عمل بچوں تک بغیرتعطل کے تعلیمی سہولت پہنچانا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button