متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اب سیاحوں کو بھی کرونا وائرس کی ویکسین دی جائے گی

خلیج اردو
22 جولائی 2021
دبئی : ابوظبہی میں ویزٹ ویزہ ہولڈرز اور سیاح جو دیگر ممالک سے آئے ہوں ، اب کرونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ تاہم یہ لازمی ہے کہ ویزہ ابوظبہی نے جاری کیا ہو۔

ابوظبہی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کے کال سنٹر ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ ویلڈ ویزہ رکھنے والے اور سیاح اپنے آپ کو سیہا میں رجسٹر کر سکتے ہیں اور اس کیلئے اپنے ویزہ میں درج یو آئی ڈی نمبر سے خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سیاحوں کیلئے کونسے ویکسین لگوائے جا سکتے ہیں۔ تو جواب میں کہا گیا کہ وہ فائزر اور بائیوٹیک میں سے کوئی بھی پسند کر سکتے ہیں۔

اس اپلیکیشن پر رجسٹریشن کیلئے سیاحوں کو فون نمبر بھی دینا ہوگا۔ سیاح اور ویزٹ ویزہ ہولڈرز 80050 پر کال کرکے اپوائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے۔

11 جون کو مقامی حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جو ابوظبہی میں رہتے ہوں اور ان کے پاس ویزٹ ویزہ اگر ایکسپائر بھی ہوں ، تو وہ مفت میں ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ویکسی نیشن مہم کل اہل آبادی کے 87 فیصد سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ وزارت صحت اور روک تھام نے اس ویکسین کی 14.5 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button